ممتا نے لیا ترقیاتی کاموں کاجائزہ

علی پور 11اگست (یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج جنوبی 24پرگنہ میں انتظامی سطح کی میٹنگ کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے 100دن کام کیلئے مرکزی حکومت کے ذریعہ فنڈ فراہم نہیں کیے جانے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈینگو سے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ صاف صفائی پر توجہ دیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جنوبی 24پرگنہ میں لینڈ بینک کا بھی افتتاح کیا ۔وزیر اعلیٰ نے سینئر افسران کے ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا اور کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ۔سروے کے درمیان پایاگیا ہے ضلع میں 140ایکڑ زمین بیکار ہے ۔ان زمینوں پر حکومت نے صنعت کاری کافیصلہ کیا ہے ۔