وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا

پٹنہ26 اگست (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو سیلاب زدہ بھاگلپور، کٹیہار، مونگیر ، کھگڑیا ، بیگو سرائے ، سمستی پور اور ویشالی ضلعوں کا فضائی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بھاگلپور ایئر پورٹ پر پرنسپل سکریٹری محکمہ آبی وسائل ،بھاگلپور کے ڈویژنل کمشنر ،وہاں کے ڈی ایم اور سینئر ایس پی کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور سیلاب راحت کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی سیلاب سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کا بھی انہوں نے حکم دیا۔ فضائی معائنہ میں وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیر آبی وسائل راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ، چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار بھی موجود تھے۔