شاہ جہاں پور، 20 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو کشمیر میں عدم استحکام پھیلانے کے ناپاک ارادے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک ہندوستان کے صبر کا امتحان لینا بند کرے ورنہ اسے اس کی بڑی قیمت ادا پڑے گی۔مسٹر سنگھ آج یہاں ترنگایاترا کو ہری جھنڈی دکھانے آئے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان وطن کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دے گا مگر آنچ نہیں آنے دے گا۔ یہ بات پڑوسی ملک کو بروقت سمجھ جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ”پڑوسی ملک کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتا ہے ۔ الگ الگ کرنا چاہتا ہے اور وہاں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم اور کمپیوٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔نوجوانوں کے اندر قومی خود داری کا احساس بیدار ہونا چاہیے ۔
کشمیر میں عدم استحکام پھیلانا بند کرے پاکستان : راج ناتھ
