یوپی جیسا کام کسی ریاست میں نہیں ہوا : اکھلیش

لکھنؤ23 اگست( اسٹاف رپورٹر)یہاں ہوٹل تاج میں پی ایچ ڈی چیمبرس آف کامرس کی اسمارٹ انفراسٹرکچر کمیٹی میں بولتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ کچھ دنو ں پہلے سروے میں ہمیں تیسرینمبر پردکھایاگیا۔اب ہمیں ایک نمبر پر بتا یا جارہاہے ۔ٹی وی اخبار کی نظرمیں سب کچھ خراب ہے ۔لیکن ہمیں اپنے کام پر پورا بھرو ساہے ۔ایم ایمبو لنس کی طر ح ڈائل 100 بھی لا نا چاہتے ہیں۔ہمارے کچھ افسران ایسے ہیں جودو سری پاٹیوں سے ملے ہوئے ہیں۔لیکن ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے چیف سکریٹری صاحب دیپک سنگھل ہیں۔بتادیں کہ گزشتہ سموار کو ایک نیو ز چینل نے او لمپین پول جاری کر کے اکھلیس یادو اورمایا وتی کو سی ایم امیدوار کیلئے پہلی پسند بتایااور سروے میں سماج وادی پارٹی کو سبقت ملتے دکھائی دیا تھا۔اکھلیس یادو نے کہاکہ یوپی کی طرح کسی بھی ریاست میں کام نہیں ہوا۔یو پی کئی شعبو ں میں ایک نمبر پر ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر کسان بھی ٹائی لگا لیں تو کھیتی کو ن کرے گا۔اگلی بار میٹرو میں بیٹھ کر بجٹ پیش کیا جائے گا۔رات بڑھانے سے اقتصادی نظام کی رفتار بڑھے گی۔ انہو ں نے کہاکہ بجلی کی شعبے میں اہم نے بہت کام کیاہے ۔انہو ں نے کہاکہ یو پی کی طر ح کسی بھی ریاست میں کام نہیں ہواہے ۔یوپی کئی علاقوں میں نمبر ایک ہے ۔