آدی واسی سماج کو جانکاری دیں،بیدار کریں : رگھوور

رانچی 09 اگست (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ جلد سے جلد اپنے اپنے ضلع میں ٹرائبل ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ کرے اور ان سے ترقی کے سلسلے میں مشورہ لیں اور ان کی ضرورتوں کو سمجھیں۔ ان علاقوں میں فلاحی منصوبوں پر فوکس کریں۔ ان علاقوں کی ترقی کیلئے روڈ میپ تیار کر منصوبوں کو زمین پر اتاریں۔ انہیں جانکاری دیں ، انہیں بیدار کریں۔ آدی واسی سماج کے لوگ سیدھے سادے ہوتے ہیں انہیں بھرمایا جاتا ہے کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ آدی واسی سماج کے لوگ آگے بڑھیں۔ ان کے بچے بھی اچھی تعلیم حاصل کریں ، کونسل کی تشکیل اسی مقصد سے کیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر عوام کے ساتھ رابطہ بڑھائیں۔ کسانوں ، غیر منظم علاقہ کے مزدوروں وغیرہ کے ساتھ وقت وقت پر میٹنگ کریں۔ ان کے مسائل کو سمجھیں اور دور کریں۔ مذکورہ باتیں وزیراعلیٰ رگھوور داس نے ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ٹرسٹ) سے حاصل رقم کیلئے منصوبوں کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔