اردو سیکھنے کی خواہش ہے : پرینکا چوپڑا

لاس اینجلس ۔ 19 اگست (یو این این) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو زبان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اردو زبان سے متعلق اپنے بیان سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر براہ راست سیشن میں اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً اردو جواب دیا اورکہا کہ انہیں اردو اور فرانسیسی زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔