ثانیہ۔تھونبرے بھی پہلے راؤنڈ میں باہر

ریو ڈی جنیرو، 7 اگست (یو این آئی) ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پرارتھنا تھونبرے کی ہندوستانی جوڑی نے بھی پہلے ہی دن مایوس کر دیا اور وہ یہاں ریو اولمپکس کے خاتون ڈبلز ٹینس مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں۔مرد ڈبلز میں لینڈر پیس اور روہن بوپنا کے درمیان تال میل کی کمی کا نتیجہ تھا کہ ہندستانی جوڑی پہلے ہی دور میں ہار کر باہر ہو گئی تھی اور وہی نظارہ ثانیہ۔تھونبرے کی خاتون جوڑی کے کھیل میں بھی دیکھنے کو ملا۔ ثانیہ اور تھونبرے کو خواتین جوڑے کے پہلے راؤنڈ میں سخت جدوجہد کے بعد شوائی پینگ۔شوائی جانگ کی چینی جوڑی کے ہاتھوں تین سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں 6-7، 7-5، 5-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ثانیہ۔پرارتھنا کی شروعات ہی کافی خراب رہی اور پہلے سیٹ میں مخالف جوڑی نے تین بار ان کی سروس بریک کی۔