دہرادون10 ستمبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے کانگریس کے کارکنوں کے جلسہ میں کہا کہ ریاست میں 2017 میں پھر سے کانگریس کی حکومت بننے جارہی ہے۔ سی ایم راوت نے کہا کہ پارٹی کارکنوں میں اس کیلئے کافی جوش ہے اور یہی جوش پارٹی کی مضبوطی ہے اور یہی مضبوطی ریاست میں کانگریس کو پھر سے برسراقتدار لائے گی۔ راجدھانی دہرادون میں منعقد بوتھ ،وارڈ، بلاک اور بازار لیول کے کارکنوں کے اجلاس میں کارکنوں کو انتخابی حکمت عملی کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو گھر گھر پہنچانے کیلئے بھی کہا گیا۔ وزیراعلیٰ ہریش راوت کی موجودگی میں کانگریس ریاستی صدر کشور اپادھیائے نے ہر گھر کانگریس گھر گھر کانگریس کے نشانے کو حاصل کرنے کی اپیل کارکنوں سے کی۔
اتراکھنڈ میں پھر کانگریس کی حکومت قائم ہوگی : راوت
