اساتذہ پر معاشرے کو بہتر بنانے کی بڑی ذمہ داری : ملائم

لکھنؤ، 04 ستمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر معاشرے کو بہتر بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے ۔مسٹر یادو نے آج یہاں کہا کہ معاشرے کو نئی راہ دکھانے کی بڑی ذمہ داری اساتذہ پر ہے ۔ استاد اگر اپنا فرض درست طور پر ادا کرتے ہیں تو بچے باتہذیب بنتے ہیں، جس سے ملک اور معاشرہ دونوں کا بھلا ہوتا ہے ۔ ایس پی صدر نے کہا کہ معاشرے کو صحیح سمت استاد ہی دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر یادو خود استاد رہے ہیں۔سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی پیدائش کے دن 05 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔