امیتابھ بچن کیوجہ سے فلم ’پنک‘ کی تشہیر میں آسانی ہوئی ، فلمساز رشمی شرما

ممبئی ،9 ستمبر (پی ایس آئی)بولی وڈ فلمساز رشمی شرما کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی وجہ سے فلم ’پنک‘ کی تشہیر کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’پنک‘‘میں امیتابھ کے ساتھ تاپسی پنو بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔فلمساز نے کہا آپ کے پاس مشہور چہرے ہوتے ہیں، تو آپ کے لئے فلم کی تشہیر کرنا آسان ہو جاتا ہے،فلم میں نئے چہرے ہوتے ہیں، تو اس کا رد عمل اتنا بہترین نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آخر میں مجھے یہ بھی لگا کہ فلم کی تھیم بھی جاندار اور مضبوط ہونی چاہئے۔مذکورہ فلم 16 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔