پٹنہ 27 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): محکمہ داخلہ نے آزاد رکن اسمبلی اننت سنگھ پر کرائم کنٹرول ایکٹ سی سی اے لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ کچھ روز قبل محکمہ داخلہ نے پٹنہ ضلع انتظامیہ کی اس سلسلے کی ایک تجویز کو لوٹاتے ہوئے جواب مانگا تھا۔ محکمہ نے یہ کہتے ہوئے تجویز لوٹادی تھی کہ جو شخص جیل میں بند ہے اس پر سی سی اے لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے اپنی تجویز کی حمایت میں ٹھوس دلیلیں دیتیہوئے جواتب بھیجاتھا۔ اس کے بعد محکمہ داخلہ نے آج اس پر اپنی مہر لگادی۔
اننت سنگھ پر لگے گا سی سی اے
