لکھنؤ، 12 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش کے وذیراعلی اکھلیش یادو نے اپنے خاص متعمد کانکنی کے وزیر گائتری پرساد پرجاپتی کو برخاست کردیا ہے کیونکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست میں غیر قانونی کانکنی کی سی بی آئی جانچ کا حکم واپس لینے سے انکار کردیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ وزیراعلی نے وزیر کو ہٹادیا ہے اور گورنر کو اس بارے میں بتادیا ہے ۔وزیر کو ہٹانے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب جمعہ کے روز الہ آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی کانکنی کے معاملہ میں یوپی حکومت کی سی بی آئی جانچ روکنے کی درخواست رد کردی۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے میں ہورہی غیرقانونی کان کنی کی سی آئی جانچ روکنے کی درخواست کی تھی جسے آلہ آبادہائی کورٹ نے خارج کردیا تھا۔اس معاملہ میں سی بی آئی کی ایک رپورٹ عدالت کو پہلے ہی سونپ چکی ہے ۔عدالت میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوتی ہے ۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اس سے پہلے ہی غیر قانونی کان کنی معاملہ سے خود کو لاتعلق ظاہر کردیا ہے ۔جج ڈی بی بھوسلے اور یشونت ورما کی بنچ نے جمعہ کو سرکار کی سی بی آئی جانچ کی اپیل کو خارج کردیا تھا۔ سرکار نے اپیل کی تھی کہ 28جولائی 2016کو جاری حکم روک دیا جائے ۔ حکم میں سی بی آئی سے چھ ہفتہ کے اندر رپورٹ سونپے کو کیا گیا تھا۔
اکھلیش نے کانکنی کے وزیر کو برخاست کیا
