ممبئی،6 ستمبر (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ برانڈ کے فروغ کے لئے ستاروں کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ آرٹسٹ ان برانڈز کا محض چہرہ ہوتے ہیں اور صارفین اصل طاقت ہوتے ہیں۔کس برانڈ کو خریدنا ہے یہ پوری طرح صرف صارف پر منحصر ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مصنوعات اور اس تیاری کی ذمہ داری فنکاروں پرعائد نہیں ہو سکتی۔
برانڈ کے فروغ میں ستارے قصوروارنہیں ہیں : کنگنا
