حیدرآباد 26ستمبر (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریائے گوداوری میں طوفان پر وقتاً فوقتاً چوکس رہیں۔ انھوں نے ضلع کریم نگر میں فضائی سروے کے بعد مانیرو پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ انھوں نے افسروں سے خواہش کی کہ صورتِ حال کا جائزہ لیں اور احتیاطی اقدامات کریں۔ انھوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ موجودہ تجربے پر غور کرتے ہوئے جامع اقدامات کریں تاکہ طوفان اور بارش سے کوئی نقصان نہ ہونے پائے ۔ انھوں نے کہا کہ پانی کے شدید بہاؤ کے سبب مِڈ مانیر ڈیم میں شگاف پڑگیا ہے ۔ انھوں نے گزشتہ دس برسوں میں ڈیم کے کاموں کی بروقت تکمیل میں لاپرواہی پر پیشرو حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انھوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ دیہاتیوں کو واپس لایا جائے جنھیں مِڈ مانیر ڈیم کے 130 میٹر میں شگاف کے سبب مواضعات سے خالی کروایا گیا تھا۔ اس موقع پر وزراء ہریش راؤ، ای راجندر، ارکان پارلیمنٹ بی ونود، بلکا سمن، چیف سکریٹری راجیو شرما، اسپیشل چیف سکریٹری ایس کے جوشی اور بیشتر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.