لکھنؤ 25 ستمبر (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن فلو ہماری طاقت ہے۔ ایسے میں چھوٹے اخبارات تحصیل ، بلاک اور گاؤں کی سطح پر اہم خبروں کو لوگوں تک پہنچانے اور عوامی مسائل کو سرکار تک پہنچانے کاکام بخوبی کرتے ہیں۔ ان کی اہمیت کو نظر اندازنہیں جاسکتا ۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ مجھولے اخبارات وسائل کی کمی کی وجہ سے مختلف مسائل سے جوجھتے ہوئے بھی ان صفوں پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کاکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت جمہوری قدروں میں گہری عقیدت رکھتی ہے ۔ لہٰذا چھوٹے اخباروں کے مسائل کو سلجھانے کیلئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں سیٹی مانٹیسری اسکول کے کانفرنس ہال میں منعقد آل انڈیا اسمال نیوز پیپر ایسوسی ایشن (آئسنا) کی صوبائی کانفرنس کو چیف گیسٹ کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اخبار نکالنا اور اسے مسلسل چلاتا رہنا ایک چیلنج سے بھرا ہوا کام ہے۔ انہوں نے مجھولے اخبار نکالنے والوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اخبارات کے توسط سے جہاں ایک طرف لوگوں کو حکومت کی پالیسیوں، پروگراموں وغیرہ کی جانکاری ملتی ہے وہیں دوسری جانب حکومت کوبھی عوام کے مسائل سے روبرو ہونے کا موقع ملتا ہے۔
جمہوریت کومضبوط بنانے میں چھوٹے اور مجھولے اخباروں کا اہم کردار: اکھلیش
