رانچی 28 ستمبر (معیز الدین خان): لاس وگاس میں منعقدمائنس اکسپو 2016 میں حصہ لینے کے بعد جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس اور ان کا وفد سنٹ فرانسسکو پہنچا۔ سنٹ فرانسسکو کے پالو آلٹو واقع ایچ پی ورلڈ وائڈ کارپوریٹ ہیڈکوارٹر پہنچے وزیر اعلیٰ رگھوور داس اور ان کے وفد نے کمپنی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ جھارکھنڈ میں تکنیک کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جھارکھنڈ حکومت اور ایچ پی ای کمپنی کے درمیان ٹیری ایجوکیشن کا ایک معاہدہ ہوا تھا۔ کمپنی کے دورے کے دوران سوال وجواب کے سیشن میں بولتے ہوئے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا کہ امریکہ دورے کا مقصد جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ صنعتی ترقی کے دور میں داخل ہوچکا ہے اورسرمایہ کاروں کیلئے معدنیات اور انسانی وسائل سے مالامال جھارکھنڈ میں وسیع تر امکانات ہیں۔ وزیر اعلیٰ سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا کا اہم حصہ جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری میں پوشیدہ ہے۔
جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کے وسیع تر امکانات:رگھوور
