چائی باسا09 ستمبر (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ریاست میں قانون کا راج رہے گا۔ کولہان میں امن چین قائم کرنے والے جوانوں کو میں سلام کرتاہوں۔ کھونٹی میں بھی پی ایل ایف آئی کے غنڈے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ان کے خلاف بھی سماج بیدار ہورہا ہے۔ ہماری حکومت کو جس حد تک بھی جانا ہوگا جائے گی۔ لیوی وصولنے کو حکومت برداشت نہیں کرے گی ۔وزیراعلیٰ آج چائی باسا میں منعقد سب ڈویژن کی سطح کے پنچایتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مغربی سنگھ بھوم میں قبائیلی نوجوانوں کے درمیان رقم تقسیم کی اور منوہر پور کی تین کھونٹ پانی کے ایک ، ہاٹ گمہریا کے ایک ، سیلف ہیلپ گروپ کو وزیراعلیٰ منصوبے سے ایک ایک لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں پانچ لاکھ سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل جلد کی جائے گی اور ریاست میں 2200 گاؤں کو منتخب کیا گیا ہے جہاں کے ہرپڑھے لکھے نوجوانوں کو خود روزگار سے جوڑنے کیلئے دو لاکھ روپئے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی خاندان کی طاقت ہے ،مضبوط عورت سے ہی مضبوط خاندان بنے گا۔
جھارکھنڈ میں قانون کا راج قائم رہے گا : رگھوور
