نئی دہلی 6 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کی قیادت میں وادی کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے گئے کل جماعتی وفد کے واپس آنے کے بعد آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کو وہاں کے حالات سے واقف کرایا ۔کل جماعتی وفد 4 ستمبر کو کشمیر گیا تھا اور دو دن تک مختلف وفودسے ملاقات کے بعد کل شام ہی واپس آیا تھا۔ مسٹر سنگھ نے کل رات بیرون ملک کے دورہ سے وطن واپس آئے مسٹر مودی سے صبح گیارہ بجے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں وادی کے زمینی حالات اور مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے وفود کے ساتھ ہوئی بات چیت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کیا، “وزیر اعظم کو کل جماعتی وفد کی جموں کشمیر دورے سے آگاہ کیا اور انہیں ریاست کی صورتحال سے بھی واقف کرایا۔ “کل جماعتی وفد کی کل یہاں پھر سے میٹنگ ہوگی جس میں اس کے دو دن کے دورے دوران ملی تجاویز پر بات چیت کی جائے گی اور وادی میں امن کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔حکومت وفد کی تجاویز کی بنیاد پر آگے بڑھے گی۔کل جماعتی وفد نے گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کے علاوہ وادی میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے لوگوں سے بھی بات کی۔اس وفد نے وادی میں تقریبا 30 وفود اور جموں میں 20 نمائندہ وفود کے ساتھ بات چیت کی۔وفد نے علیحدگی پسند لیڈروں سے ملاقات نہیں کی، تاہم کچھ رکن ذاتی حیثیت سے ان لیڈروں سے ملنے گئے تھے ، لیکن علیحدگی پسند لیڈر ان سے بھی نہیں ملے ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.