روہتک یونیورسٹی میں کشتی ڈائریکٹر بنیں ساکشی

روہتک یونیورسٹی میں کشتی ڈائریکٹر بنیں ساکشی
چنڈی گڑھ، 05 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ حکومت نے ریو اولمپک میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو روہتک واقع مہرشی دیانند یونیورسٹی میں کشتی ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ہریانہ کے وزیر کھیل انل وج نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ساکشی کو خصوصی فنڈ سے 21 لاکھ روپے اور 500 مربع گز کا پلاٹ بھی دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ساکشی کے کوچ مندیپ کو خاص قوانین کے تحت ترقی بھی دی جائے گی۔ہریانہ حکومت ساکشی کو پہلے ہی اپنی گیمز پالیسی کے تحت کانسی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دے کر سرفرازکر چکی ہے ۔وزیر کھیل وج نے ساتھ ہی یہاں منعقد اس پروگرام میں ہاکی کھلاڑی سویتا پونیا اور پونم رانی اور پہلوان ویریندر سنگھ کو بھی نوازا۔اس موقع پر ہریانہ کے کوآپریٹوز وزیر اور بی جے پی رہنما منیش کمار گروور نے ساکشی کے کوچ ایشور دہیا کے لئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔