ریو ڈی جنیرو، 10 ستمبر (یو این آئی) یہاں جاری ریو پیرالمپکس میں آج صبح ہندستان کا کھاتہ کھل گیا جب میریپن تھا نگا ویلو اور ورون سنگھ بھاٹی نے مردوں نے ہائی جمپ ٹی ۔ 42 مقابلہ میں بالترتیب طلائی اور کانسہ کے تمغے حاصل کرلئے ۔ اس مقابلہ میں ایک اور ہندستانی شرد کمار چھٹے مقام پر رہے ۔ 1.89 میٹر کی چھلانگ لگاکر تھنگاویلو نے تاریخ رقم کی وہ پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی ہائی جمپر ہیں۔ یہ اولمپک مقابلے معذور افراد کے درمیان ہوتے ہیں۔ہندستان نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ اس مرتبہ پیرا اولمپک میں اپنے ملک کا سب سے بڑا دستہ بھیجا ہے ۔تھانگاویلو اور بھاٹی کی اس کامیابی کے بعد اب تک کے تمام پیراولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے ، جس میں 3 طلائی، تین چاندی اور چار کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ محض پانچ سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے میں اپنا دائیں پیرا گنوانے والے تھانگاویلو نے اس سال ٹیونشیا میں ہوئے آئی پی سی گرینڈ پری میں 1.78 میٹر کی چھلانگ لگا کر ریو پیراولمپک کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ انھوں نے اس وقت ایک انٹرویو میں کہا تھا،”میں طلائی تو جیت ہی سکتا ہوں”۔ اور تھانگاویلو نے آج یہ کارنامہ کر دکھایا۔ مقابلے کا کانسہ کے تمغہ کے فاتح اتر پردیش کے 21 سالہ بھاٹی کا ایک پاؤں پولیو سے متاثر ہے ۔ انہوں نے 2014 میں چین میں ہوئے ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اسی سال انچون میں ہوئے ایشیائی پیرا کھیلوں میں پانچویں نمبر پر رہے تھے ۔ اسی مقابلے میں ہندوستانی پیرا کھلاڑی شرد کمار چھٹے نمبر پر رہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے ریو پیراولمپک کھیلوں کے ہائی جمپ ٹی -42 مقابلے میں ہندوستانی پیرایتھلیٹ مریپپن تھانگاویلو کوطلائی اور ورون بھاٹی کو اسی مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹویٹر پر بھیجے اپنے پیغام میں کہا،”ہندوستان اس جیت پر فخرکررہا ہے ۔ ریو پیراولمپک میں مریپپن کو طلائی اور ورون کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارک باد”۔وہیں وزیر کھیل وجے گوئل نے بھی ریو پیراولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے پر مریپپن اور ورون کو مبارکباد دی ہے ۔گوئل نے ٹویٹ کرکے کہا،”یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ”۔
ریو پیرالمپکس میں بھارت کوایک گولڈ اور ایک کانسے کا تمغہ
