Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سرینا، ہالیپ، مرے اور واورنکا آخری -16 میں

نیویارک، 04 ستمبر (یو این آئی) ٹاپ سیڈ اور دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز، پانچویں سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ، دوسری سیڈ برطانیہ کے اسٹار اینڈی مرے اور تیسری سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورنکا نے تیسرے دور کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے آخری -16 راؤنڈ میں جگہ یقینی بنا لی ہے ۔سرینا نے سویڈن کی جوھانہ لارسن کو بہ آسانی سے 2۔6، 1۔6 سے شکست دے کر گرینڈ سلیم کا اپنا 307 واں مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کی ۔ وہ اوپن دور میں ایسا کارنامہ کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ سرینا نے ایک گھنٹے میں 47 ویں رینکنگ کی لارسن کو شکست دی۔34 سالہ امریکی کھلاڑی نے مارٹینا نوراتلووا کے ریکارڈ کو توڑا اور راجر فیڈرر کی سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیت کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔آرتھر ایش اسٹیڈیم میں جیت درج کرنے کے بعد سرینا نے کہا، ‘بہت اچھا محسوس ہوا۔سچ کہوں تو اس سے بہتر کچھ اور نہیں ہو سکتا کہ یہ مقام مجھے یہاں حاصل ہوا۔یہیں سے سب کچھ شروع ہوا تھا’۔سال 1999 میں اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والي سرینا نے کہا، ‘یہ ایک خاص احساس ہے ، انتہائی خاص۔ ہر کامیابی پر مجھے فخر ہوتا ہے اور اس بار یہ 307 ہے ‘۔سرینا نے بتایا کہ ومبلڈن تک وہ اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھیں مگر اب وہ یقیناً یہی چاہتی ہیں کہ یہ نمبر اوپر بڑھتا رہے اور برقرار رہے ۔ اگر سرینا اپنے کیریئر کا ریکارڈ ساتواں یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہیں تو 23 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی وہ اوپن دور میں اسٹیفی گراف کے ریکارڈ کو توڑ دیں گی ۔سرینا کا چوتھے راؤنڈ میں پیر کو قزاخستان کی یاروسلاوا شویدووا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے چین کی ژانگ شوائی کو 6-2، 7-5 سے شکست دی۔اس درمیان پانچویں سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے 31 ویں سیڈ ہنگری کی ٹمیا بابوس کو1۔6، 6۔2، 4۔6 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ہالیپ کا اب 11 ویں سیڈ اسپین کی کارلا سواریز نوارو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے روس کی الینا ویسنینا کو 4۔6، 3۔6 سے شکست دی۔دنیا کے نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے اٹلی کے پاؤلو لورینجي کو شکست دے کر آخری -16 میں اپنا مقام یقینی بنایا۔ 34 سالہ لورینجي کو شکست دینے میں مرے کو خاصا محنت کرنی پڑی اور تین گھنٹے 16 منٹ تک چلے مقابلے میں مرے نے 6۔7، 7۔5، 2۔6، 3۔6سے جیت درج کی۔دوسری سیڈ مرے نے آغاز میں دو سیٹوں میں 47 غلطیاں کیں اور 12 میں سے صرف چار ہی بریک پوائنٹس سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو سکے لیکن اس کے بعد تیسرے سیٹ سے وہ اپنی فارم میں واپس آئے اور پھر جیت درج کرکے ہی دم لیا۔

About the author

Taasir News Network