لکھنؤ 05 ستمبر (ایجنسی): اکھلیش یادو کی قیادت والی سماجوادی پارٹی اقتدار میں واپسی کو یقینی بنانے کیلئے نوجوانوں کو اسمارٹ فون بانٹنے کی تیاری کررہی ہے۔ 2012 میں لیپ ٹاپ بانٹنے کے بعد اکھلیش یادو اب تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جئے للیتا کی راہ پر ہیں۔ انتخابات کے بعد اقتدار میں لوٹنے پر 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو سماجوادی پارٹی اسمارٹ فون مہیا کرائے گی۔ اس کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے ملک کی بڑی موبائل کمپنیوں کو نوئیڈا میں زمین مہیا کرائی جارہی ہے۔ جہاں وہ کمپنیاں اپنے پلانٹ لگائیں گی۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ سماجوادی اسمارٹ فون انتہائی جدید تکنیک سے لیس اچھی کوالیٹی والا ہوگا۔ حکومت اس کیلئے ایک مہینے کے اندر بکنگ بھی شروع کردے گی۔ اس فون کی بکنگ آن لائن ہوگی اور اس کی تقسیم میں شفافیت برتی جائے گی۔ خبر ہے کہ سماجوادی پارٹی اسے اپنے انتخابی منشور میں بھی شامل کرے گی۔
سماجوادی پارٹی اس بار اسمارٹ فون بانٹے گی
