لکھنؤ22 ستمبر (ایجنسی):اترپردیش کے عوام کو اب تھانہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ خود پولس ان کے پاس پہنچے گی۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے کہا ہے کہ ڈائل 100 منصوبے سے عام لوگ خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔ اس منصوبے کے آغاز کے بعد سماج کی پولس کے تئیں رائے بدلے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈائل 100 منصوبے کیلئے عمارت کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی اس منصوبے کیلئے استعمال کئے جانے والی تکنیک کا بھی جائزہ لیا۔ اس منصوبے میں لگائے جانے والے ملازمین کی تفصیل اور ان کی تربیت کے انتظام کے بارے میں بھی جانکاری لی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ قلیل مدت کیلئے نہیں بلکہ طویل مدت کیلئے ہے جو ریاست کے کی خدمت کرے گی۔
عوام پولس کے پاس نہیں،پولس خود ان کے پاس پہنچے گی : اکھلیش
