لالوکے ساتھ شوٹر جاوید کی تصویر وائرل ہوئی

پٹنہ 27 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): صحافی راج دیو رنجن قتل کیس کے شوٹر جاوید کی تصویر اب تک لالو یادو کے بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ کے ساتھ ہی وائرل ہوئی تھی۔ لیکن اب اس کی تصویر خود آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں کے وائرل ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کررہی سی بی آئی بھی سکتے میں ہے۔ لالو یادو کے ساتھ جو تصویر وائر ل ہوئی ہے وہ کسی پروگرام کی ہے جس میں جاوید اسٹیج پر آر جے ڈی سپریمو سے بات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ تصویر کچھ پرانی بتائی جارہی ہے۔ اس سے پہلے جاوید کی تصویر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور لالو کے بیٹے تیجسوی یادو اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کے ساتھ بھی وائرل ہوئی تھی۔لیکن اس سے ایک دن پہلے صحافی قتل کیس کے مشتبہ ملزم محمد کیف کی مختار عباس نقوی کے ساتھ بھی تصویر وائرل ہوچکی ہے۔