لکھنؤ 29 ستمبر (یو این آئی) سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے پاک مقبوضہ کشمیر میں آج ہندوستانی فوج کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو ٹوک جواب دیا جانا چاہئے ۔مسٹر یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے فون پر بات چیت کی اور کہا کہ فوجی کارروائی پر پورا ملک حکومت کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے مسٹر مودی سے مضبوطی کے ساتھ قدم اٹھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کا ایک نظریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج بہت بہادر ہے ۔ پاکستان کو جواب دینا جانتی ہے ۔ انہوں نے فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے مٹانے کے لئے ایسے ہی ا قدام کئے جانے چاہئیں۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر مسٹر یادو نے کہا کہ اب تو پاک مقبوضہ کشمیر کو واپس لیا جانا چاہئے ۔ہماری فوج قابل ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ فوج آج ہی کی طرح صحیح وقت پر صحیح قدم اٹھائے گی۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.