نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پار محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈھائی سال میں پہلی بار وزیر اعظم جیسا قدم اٹھایا ہے ۔مسٹر گاندھی نے اس کارروائی کیلئے وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں وہ مسٹر مودی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پار دہشت گردوں کو مار کر ان کے اڈوں کو جس طرح تباہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے ساتھ ہی پورا ہندستان وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہے ۔کانگریس کے نائب صدر نے ٹویٹ کیا ‘جب وزیر اعظم جی، ایک وزیر اعظم کے جیسا کام کرتے ہیں، تو میں بھی ان کی حمایت کرتا ہوں۔ میں ان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ڈھائی سال میں پہلا ایکشن لیا ہے ، جو وزیر اعظم کے لائق ایکشن ہے ، اور میں ان کو پوری حمایت دیتا ہوں۔ کانگریس پارٹی اور پورا ہندستان انکے ساتھ اس بات پر کھڑا ہوا ہے ‘۔
مودی نے پہلی بار وزیر اعظم جیسا کام کیا : راہل
