نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی 100ہندوستان کے امیروں کی سالانہ فوربس فہر ست میں اول مقام پر امیر ترین شخص ہیں، جن کے نٹ املاک کی مالیت 22.7 ارب ڈالر ہے ۔100 ہندوستانی امیروں کی مجموعی مالیت 381 ارب ڈالر ہے ، جس سال 2015 کے 345 ارب ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے ۔مکیش امبانی کے بھائی انل امبانی کو اس بار فوربس فہرست کے ٹاپ 10 میں جگہ نہیں ملی ہے ۔آج جاری ہونے والی فوربس فہرست کے مطابق ہندوستان کے امیر ترین فارماسسٹ دلیپ شنگھوی 16.9 ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ہندوستانی امیروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہندوجہ برادران ہیں ، جن کے املاک کی مالیت 15.2 ارب ڈالر ہے ۔ جبکہ عظیم پریم جی اس بار چوتھے مقام پر ہیں، جن کی مالیت 15 ارب ڈالر ہے ۔
مکیش امبانی سب سے امیر ہندستانی
