میں ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں : پرینکا چوپڑا

ممبئی۔24ستمبر(یو این این) پریانکا چوپڑا حال ہی میں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والی پہلی بولی وڈ اداکارہ ہونے کی وجہ خبروں کی زینت بنیں ، اس کے علاوہ اداکارہ کا امریکی ٹی وی شو کا سیکنڈ سیزن جو جلد ہی نشر ہوگا،بھی خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے،ہندوستان ٹائمز کو دئے گئے انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے ہولی وڈ میں اپنے ڈیبیو کے حوالے سے بات چیت کی،اداکارہ نے کہا کہ جب بھی میں نیویارک یا کہیں شوٹنگ کیلئے جاتی تھی تو وہاں مداحوں کا جم غفیر اکٹھا ہوجاتا اور سیٹ کے باہر انتظار کرتا یہ بات میرے ساتھی اداکاروں کو کافی دلچسپ لگتی تھی،ہمارے مداح شاندار ہیں، وہ ہمیں بہت پیار دیتے ہیں،مجھے اپنے مداحوں کا ردعمل دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے،فلم ’بے واچ ‘ کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مزا آیا،میں نے اعتراض اور سات خون فلموں کے بعد اب منفی کردار ادا کیا ہے،مجھے فلم میں منفی کرداراداکرکے مزہ آتا ہے،بے واچ کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں موجود منفی کردار دراصل مردکیلئے لکھا گیا تھا مگر اسے ادا خاتون نے کیا،جو میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،مجھے روایتی کام کرنا پسند نہیں،میں کبھی معاون کردار ادا نہیں کرنا چاہتی، یہ بات میں نے اس وقت بھی واضح کردی تھی،جب میں نے ٹی وی شو کرنے کی حامی بھری تھی، میں نے کہہ دیا تھا کہ میں مرکزی کردار ادا کرتی ہوں اور مجھے اپنا چہرہ پوسٹر پردیکھنے کی عادت ہے،میں اس سے کم پر کبھی راضی نہیں ہوں گی،یہی اصول فلموں کیلئے بھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں مختلف کردار ادا کرنا چاہتی تھی،اکثر لڑکیاں گلیمرس کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جبکہ میں فلموں کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں، مجھے خوشی ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں۔