پٹنہ 07 ستمبر(اسٹاف رپورٹر): گورنر رام ناتھ کووند نے نئے شراب بندی قانون کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ گورنر کی منظوری کے بعد اب بہار میں ترمیم شدہ نیا شراب بندی قانون نافذ ہوگیا ہے۔ گورنر نے تقریباََ سوا مہینے کے بعد اس قانون کو منظوری دی ہے۔ منظوری میں ہورہی تاخیر سے ریاست میں غیر یقینی کی صورتحال بنی ہوئی تھی۔ لیکن گورنر کی منظوری کے بعد اب تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور تصویر پوری طرح صاف ہوگئی ہے۔ قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد گذشتہ پانچ اگست کو بہار آبکاری ترمیمی بل 2016 کو منظوری کیلئے راج بھون بھیجا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تقریباََ ایک درجن دوسرے بل بھی بھیجے گئے تھے۔ جن میں لوک آیوکت ترمیمی بل کو گورنر نے اپنے مشورے کے ساتھ حکومت کو لوٹا دیا تھا۔
نئے شراب بندی قانون کو گورنر کی منظوری
