Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

نتیش کی کرسی لالو کی دین : امرسنگھ

پٹنہ 24 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): سماجوادی پارٹی میں جاری رسہ کشی کے درمیان پارٹی میں دھماکہ دار واپسی کرنے و الے امر سنگھ نے بہار اور اترپردیش کی سیاست پر بڑا بیان دیا ہے۔ پنڈ دان کیلئے گیا جاتے وقت پٹنہ پہنچے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری امر سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی کرسی لالو پرساد کی دین ہے اور یہ ان کا بڑاپن ہے کہ انہوں نے خود کو جیل بھیجنے والے شخص کو بہار کے وزیراعلیٰ کی کرسی سونپ دی۔ آرجے ڈی بہار میں سب سے بڑی پارٹی ہے اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کا اقتدار لالو پرساد کی حمایت پر ٹکا ہوا ہے۔ بہار میں ایک ساتھ حکومت میں شامل نتیش اور لالو کے یوپی میں الگ الگ راہ اپنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے امر سنگھ نے کہا کہ اترپردیش میں لالو پرساداور نتیش کمار دونوں میں سے کسی کی بھی کوئی سیاسی پکڑ نہیں ہے۔ یوپی کے شیر تو صرف ملائم سنگھ یادو ہیں۔ امر سنگھ نے کہا کہ یوپی میں نتیش کمار بھلے ہی اپنی الگ راہ اپنائیں لیکن آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد اپنے سمدھی ملائم سنگھ یادو کے خلاف کبھی نہیں جائیں گے۔ گیا میں امرسنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی دورے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کے وقت انہوں نے بہار کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو اگر ایک تہائی بھی پورا کردیا ہوتا تو بہار کا کافی کام ہوجاتا۔ گیا میں پنڈ دان کے بعد امرسنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہندو ترتھ یاترا کے طور پر وشنو پد مندر میں پنڈ دان اور پھلگو ندی میں ترپن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیا کو انٹر نیشنل سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

About the author

Taasir News Network