نئی دہلی،21ستمبر(یواین آئی)دارالحکومت کے بے حد اہم علاقے ریس کورس روڈ کا نام اب بدل کر لوک کلیان مارگ کردیا گیا ہے ۔ریس کورس روڈ پر وزیراعظم کی رہائش گاہ ہے ۔نئی دہلی میونسیپل کارپوریشن(این ڈی ایم سی)نے آج صبح ایک خصوصی میٹنگ میں اتفاق رائے سے اس سلسلے میں ایک بل پاس کیا۔میٹنگ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔یہ دونوں این ڈی ایم سی کے رکن ہیں۔مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ این ڈی ایم سی کی میٹنگ میں کئی تجازیز آئیں لیکن ریس کورس روڈ کو لوک کلیان مارگ کانام دینے پر اتفاق ہوگیا۔محترمہ لیکھی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ روڈ کا نام مکمل اتفاق کے ساتھ تبدیل کیا گیا۔
وزیراعظم کی رہائش گاہ کا پتہ بدلا
