وزیر اعلی ممتابنرجی نے فیصلے کاکیا خیرمقدم، فیصلے کو نافذکرنے کاعہد
نئی دہلی،31اگست؍(آئی این ایس انڈیا)تنازعات میں رہے سنگور زمین حصول معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔عدالت نے اس وقت کی لیفٹ حکومت کے زمین کے حصول کے فیصلے کو غلط بتایا ہے۔کورٹ نے کہا کہ حصول کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے اس وقت سی پی ایم حکومت کے فیصلے کو غلط بتایا اور کہا کہ 997ایکڑ کا حصول جس جگہ حکومت نے ٹاٹا نینو پلانٹ کے لئے کیا تھا وہ درست نہیں تھا۔حکومت نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے پرائیویٹ پارٹی کو فائدہ پہنچایا۔سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12ہفتے میں زمین پر اپنا قبضہ لے کر اس کو 12ہفتے میں حقدار کسانوں کو زمین واپس کرے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جن کسانوں نے معاوضہ لے لیا تھا وہ اسے واپس نہیں کریں گے کیونکہ 10سال تک ان کسانوں کو باقی صفحہ 7 پر۔