پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ 2 سال میں پورا کیا جائے : رگھوور

رانچی 06 ستمبر (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے اے آر سی آئی ایل بجلی منصوبہ کے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے چندوا میں بن رہے پاور پروجیکٹ کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا اس کیلئے ہر محکمہ سے تعاون کرنے کیلئے کہا۔ ساتھ ہی کمپنی کو ایس پی وی بناکر مختلف محکموں میں درخواست دینے کا حکم دیا۔ کمپنی نے ڈیڑھ سے دو سال کے اندر پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کانشانہ مقرر کیا ہے۔ اس میں 270 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگی ۔ تقریباََ 250 لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا اور زمین کھونے والوں کو بھی روزگار دیا جائے گا۔ حکومت 25 فیصد بجلی خریدے گی ۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری راج بالا ورما، ایڈیشنل چیف سکریٹری آر کے سریواستو اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار سمیت کئی افسران موجود تھے۔