رانچی 31 اگست( معیزالدین ) وزیر اعلیٰ رگھو ور داس نے کہاہے کہ جھارکھنڈ میں سیاحت کے فروغ کیلئے پتراتو ڈیم کو مرکز سے سیاحت کے طورپر فروغ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں ثقافتی ، مذہبی اور تاریخی سیاحت کے وسیع امکانات ہے ۔اس کے علاوہ یہاں ایسے خوشنما مقامات ہیں جنہیں فروغ دے کرسیاحوں کو راغب کیاجاسکتاہے ۔پتراتو ڈیم صرف ریاست کے سیاحوں کیلئے نہیں بلکہ باہری سیاحوں کیلئے بھی مرکز کشش ہے۔انہو ں نے افسران کوحکم دیا کہ ایک ہفتہ کے اندر پہلے مر حلے کی تعمیر شروع کر نے کیلئے سبھی تیاریوں پوری کرلئے جائیں اور 31 دسمبر 2017 تک پہلے مرحلے کاکام پوراکرلیا جائے ۔ وزیراعلیٰ آج پرو جیکٹ بھون میں پترا تو ڈیم سے متعلق ترقیاتی کامو ں کاجائزہ لے رہے تھے ۔میٹنگ میں کنسلٹنٹ کے پی ایم جی میں پتراتو ڈیم کو تین مرحلے میں فروغ دینے کا منصوبہ پیش کیاہے ۔میٹنگ میں چیف سکریٹری راج بالا بر ما، ڈیو لپمنٹ کمشنر امت کھیرے اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کماربھی موجو د تھے ۔
پتراتو ڈیم کو مرکز سیاحت کے طورپر فروغ دیا جائے گا:رگھوور
