ممبئی،3 ستمبر (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا اور جین گڈ انف کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پریٹی اور جین کی شادی رواں سال فروری میں امریکی شہر لاس اینجلس میں قرار پائی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی تھی جبکہ شادی کی تصاویر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔شادی کی تصاویر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں لی جانے والی تصویروں کو چیریٹی کے لیے نیلام کریں گی جن سے حاصل کردہ رقم امدای مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی تاہم شادی کے کئی ماہ بعد اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئیں ہیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریٹی زنٹا شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کئے ہوئے اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ ان کے شوہر جین گڈ انف بھی ثقافتی جوڑے شیروانی میں نظرآرہے ہیں۔
پریٹی زنٹا اور جین گڈ انف کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
