کاشی پور کے حیوانوں کو نہیں بخشا جائے گا : ہریش راوت

دہرادون 25 ستمبر (ایجنسی): ریاست کے کاشی پور میں ہوئے شرمناک واقعہ پر راوت حکومت سخت ہوگئی ہے۔ سی ایم ہریش راوت نے کہا کہ معاملہ ان کی جانکاری میں ہے، کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ سی ایم ہریش راوت نے کہا کہ واقعہ کو انجام دینے والوں کی پہچان ہوگئی ہے ایک ایک کرسب کوپکڑا جارہا ہے۔ راوت نے متاثرہ خاندان کو بھی یقین دلایا ہے کہ کوئی قصورواربالکل نہیں بچے گا۔ واقعہ کے 24 گھنٹے کے درمیان 22ملزمین میں سے 7 کی گرفتاری ہوگئی ہے لیکن ابھی بھی 15 پولس کے چنگل سے دور ہیں۔ پولس ان کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ دریں اثناء تمام سیاسی نیتا واردات کی مذمت کررہے ہیں اور متاثرہ خاندان کو ملنے پہنچ رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تصویروں میں دکھنے والے کئی لڑکے کسی پارٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کو بچانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ کاشی پور میں گھر سے باہر اپنے بھائی کو دیکھنے آئی لڑکی کو 22 لڑکوں نے پکڑ لیا اور اس کے ساتھ گندی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو بنالیا۔ پھر ویڈیو کو وائرل کردیا۔