Taasir Urdu News Network |Entertainment News|Posted on 16 Sep 2016, 4:55 PM IST
مبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف کاکہنا ہے کہ سلمان خان آج بھی ان کےلئے بےحد اہم ہیں۔ کٹرینہ اور سلمان کی محبت کی کہانی بے حد مشہور رہی ہے۔دونوں کی جوڑی کوشائقین نے آن اسکرین بہت پسند کیا۔
ایسی خبریں تھیں کہ سلمان کٹرینہ سے شادی کرلیں گے لیکن اسی وقت ان دونوں نے اپنے راستے تبدیل کرلئے ۔اس کے بعد کٹرینہ کا نام رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔اب رنبیر اور کٹرینہ نے بھی علحیدگی اختیار کرلی ہے۔ایسی بھی خبریں تھیں کہ سلمان رنبیر اور کٹرینہ کے رشتہ سے ناخوش تھے
کٹرینہ سے جب پوچھا گیا،انڈسٹری میں ایسا کون سا اداکار ہے،جو انہیں اپنا لگتا ہے؟اس سوال پر کٹرینہ نے فوراً سلمان خان کا نام لیا۔ کٹرینہ نے کہا کہ سلمان آج بھی میرے لئے بہت اہم ہیں۔