دہرادون26 ستمبر (ایجنسی): اتوار کی شام کو شروع ہوئی اتراکھنڈ کابینہ کی میٹنگ دیر رات تک چلی۔ یہ میٹنگ اب تک کی سب سے طویل میٹنگ بتائی جارہی ہے۔ میٹنگ میں کئی فیصلوں پر کابینہ نے مہر لگائی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے حکومت ووٹ بینک کو دھیان میں رکھ کر حکمت عملی طے کررہی ہے۔ اس میٹنگ کے دوران کیدار ناتھ میں معاوضہ سے متعلق 21 معاملوں کو کابینہ نے اپنی منظوری فراہم کی۔ مسوری میں فری زون اور اس سے باہر تعمیرات ممکن ہوں گے اس کیلئے ایم ڈی ڈی اے کو منظوری دینے کا اختیار سونپا گیا ہے۔ ریور ڈیولپمنٹ فرنٹ منصوبے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے سے متاثر خاندانوں کی بازآبادکاری کی جائے گی۔ پی ٹی اے اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافہ کر کے دس ہزار روپئے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گومکھ سے اتر کاشی تک کے علاقے کو حساس قرار دیاگیا ہے۔ ریاست میں بے گھر لوگوں کو سستے مکان دینے کیلئے رہائشی منصوبے کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کے سبھی صحت مراکز میں سبھی وزیر اعلیٰ صحت بیمہ کارڈ رکھنے والوں کی مفت جانچ ہوگی ۔آؤٹ سورسنگ سے جڑے ملازمین کو محکمہ جاتی کنٹریکٹ میں لانے کی کارروائی کی جائے گی۔
ہریش راوت حکومت نے 21 اہم فیصلے کئے
