ہریش راوت مرکزی وزیر اومابھارتی سے ملے

دہرادون، یکم ستمبر(ایجنسی): وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے جمعرات کو نئی دہلی میں آبی وسائل اور گنگا تحفظ کی وزیر اوما بھارتی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ این جی ٹی کے ذریعہ ریاست میں ایس ٹی پی کی تعمیر کاکام 6 مہینے کے اندر پورا کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کیلئے بغیر ریاستی حکومت کی منظوری کے کام دینے والا ادارہ اور پی ایم سی مقرر کیا گیا ہے۔ دراصل ریاست کام دینے والی ایجنسی کے ذریعہ جمع کی گئی ڈی پی آر کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ہے۔ جبکہ واپکوس کے ذریعہ جمع کئے گئے پروجیکٹس کو این ایم سی جی کے ذریعہ بہت کم وقت میں ہی منظوری دے دی گئی ۔ واپکوس کے ذریعہ 13 شہروں کی جائزہ رپورٹ اتراکھنڈ واٹر بورڈ کے ذریعہ بنائی گئی ڈی پی آر کے اعداد وشمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جبکہ اسے اپنی رپورٹ مکمل جائزہ کی بنیاد پر تیار کرنا تھا۔ واپکوس کو نمامی گنگے پروگرام کے تحت گنگا بیسن میں ابتدائی سطح کی سرگرمیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس لئے یہ مناسب ہوگا کہ 132 گرام پنچایتوں میں ابتدائی سطح کی سرگرمیوں کو پورا کیا جائے اور بایو ڈائسجٹر لگانے کیلئے ڈی پی آر جلد جمع کیا جائے۔