اتراکھنڈ کی حکومت نے فوجی جوانوں کو مبارکباد پیش کی

دہرادون30 ستمبر (ایجنسی): بیجا پور میں وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پر مہر لگی۔ میٹنگ سے پہلے وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینی رفقا نے ہندستانی فوج کو سلام کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کیلئے فوج کی جم کر تائید کی ۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔ کبینیٹ کی میٹنگ میں جن اہم تجاویز پر مہر لگی ان میں زیر تعمیر اسمبلی کی نئی عمارت کا نام ویر چند سنگھ گڑھوالی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری طرف دہرادون میں بن رہے وار میموریل کیلئے دو کروڑ اور پتھورا گڑھ میں بن رہے وار میموریل کیلئے ایک کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی۔