سینگور کسانوں کو زمین واپسی درگا پوجا کے بعد : ممتا

کلکتہ 35ستمبر(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ سینگور میں ٹاٹا موٹرس کی زمین درگا پوجا جو اگلے ہفتے سے شروع ہورہا ہے کے بعد کسانوں واپس کردی جائے گی۔ہگلی ضلع میں ریویو میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ درگا پوجاکے بعدکسانوں کو زمین واپس کردی جائے گی ۔یہ زمین زراعت کیلئے لائق ہوچکی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ کسانوں کی مہم کا حصہ تھی اورکسانوں نے اپنا حق حاصل کرلیا۔ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت صنعت کاری کے خلاف نہیں ہے بلکہ وہ کاشت کی زمین پر صنعت کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ٹاٹا مخالفت نہیں کی بلکہ ہم نے انہیں کسی دوسری جگہ کارخانے لگانے کی پیش کش کی ہے ۔ان کے مطابق سینگور کے 1768کسانوں کو چیک دیا جاچکا ہے اور اب بھی یہ جاری ہے ۔