نیوزی لینڈ سیریز کے لیے محنت میں لگے وراٹ

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی سیریز کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ٹیسٹ کپتان اس کی قیادت میں قومی ٹیم کو فتح دلانے کے لئے ان دنوں جم میں پسینہ بھی بہا رہے ہیں۔سخت فٹنس ٹریننگ اور کیٹرنگ کو لے کر بے حد ہی سنجیدہ مانے جانے والے ٹیسٹ کپتان نے اپنی فٹنس ٹریننگ کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ جم میں سائیکلنگ اور ٹریڈ مل پر کافی دیر بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ماسک بھی اپنے چہرے پر لگایا ہوا ہے جس سے ٹریننگ اور بھی مشکل ہو جاتی ہے ۔انہوں نے اپنے ویڈیو کے ساتھ لکھا “15 منٹ موٹر سائیکل تک موٹر سائیکل پر اور براہ راست ٹریڈ مل پر کچھ دیر اور درمیان میں 10 سیکنڈ کا آرام۔یہ سب ٹریننگ ماسک کے ساتھ جس سے یہ دگنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ہارڈ اور سمجھداری بھری ٹریننگ کرو۔میں سب کے صحت مند دن کا متمنی ہوں۔گزشتہ چند سالوں میں 27 سالہ وراٹ نے اپنی فٹنس پر سب سے زیادہ تو جہ دی ہے ۔مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائر منٹ کے بعد ٹیسٹ کپتان بنے وراٹ ہندستانی ٹیم کے سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی ہیں اور مسلسل قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں بنے ہوئے ہیں۔ گذشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسی کی زمین پر ٹیسٹ سیریز میں 2۔0 سے جیت دلا چکے وراٹ کیلئے اب اگلا چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے ۔سیریز کا پہلا میچ کانپور کے گرین پارک میں 22 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔