رانچی 16 ستمبر (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاست کی شبیہ پچھلے 20 مہینوں میں بدلی ہے۔ یہاں ہورہے کام پورے ملک میں موضوع بحث ہیں۔ اس کے پیچھے ٹیم ورک ہے۔ آنے والے وقت میں ہمیں اور تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ برسوں سے محروم ریاست کے عوام تیزی سے ترقی چاہتے ہیں۔ 4 برسوں میں اس گیپ کو بھرنا ہے۔ موصوف آج مالی سال 2017-18 کے بجٹ کے سلسلے میں وزراء اور افسران کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اگلے 15 برسوں میں جھارکھنڈ کہاں ہوگا ، اس کیلئے پالیسی بنانی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 7 برسوں اور تین برسوں کیلئے پالیسی اور منصوبہ بنانا ہے اور انہیں لاگو کرنا ہے۔ سبھی محکموں کے وزراء اپنے افسران اور ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر بلو پرنٹ تیار کریں۔ اس بار جنوری میں بجٹ پیش کرنے کا ہدف ہے۔ اسی کے مطابق تیاری کی جائے۔ پچھلی بار کی طرح اس سال بھی عوام سے گفتگو کر ان کی ضرورتیں جانی جائیں گی۔ ان کے مشوروں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ محکمہ بھی اگلے سال کیلئے طے منصوبوں کی تیاری ابھی سے شروع کردے گا۔ ڈی پی آر وغیرہ بنانے کاکام ساتھ ساتھ ہوتا رہے اس سے منصوبوں کو زمین پر اتارنے میں آسانی ہوگی۔ اب عوام زمین پر کام دیکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلی بار بجٹ پروسیس ستمبر سے شروع کرنے کا فائدہ ہوا ہے کہ اس سال اب تک 29 فیصد سے زیادہ رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ خرچ کرنے میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ رقم کی ضرورت ہوگی تو حکومت مزید رقم دے گی ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.