دہرادون 20 اکتوبر (ایجنسی): کیدار ناتھ میں ملے انسانی ڈھانچوں سے پریشان وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے ایس ڈی آر ایف کو ہدایت جاری کی ہے کہ وادی میں انسانی ڈھانچوں اور ان کے باقیات کو کھوجنے کیلئے لگاتار تلاشی مہم چلائی جائے اور جو بھی ہاتھ لگے اس کا ڈی این اے کراتے ہوئے آخری رسوم ادا کی جائے۔ وزیراعلیٰ راوت نے متعلقہ افسران کے ساتھ کامبنگ آپریشن کا بلو پرنٹ تیار کیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف مختلف مراحل میں کامبنگ کرے گی ،پہلے 25 اکتوبر تک کیدار کے ناتھ کے مختلف ٹریک روٹوں پر سرچ ابھیان چلایا جائے گا ۔
اتراکھنڈ میں انسانی ڈھانچوں کی تلاش اور آخری رسوم کی ادائیگی کاحکم
