ممبئی،۲۵؍اکتوبر(پی ایس آئی)بولی وڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن کے مداح تیا ر ہوجائیں کیونکہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم’شیوے‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ایروز انٹرنیشنل کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور کوہ پیما کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے ہر مشکل اور کٹھن راستوں سے گزرجاتا ہے۔اس فلم میں خود اجے دیو گن مرکزی کردار اداکر رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل نئی اداکارہ سائے شا سیگل اپنے اداکاری کے جوہر دکھا تی نظر آئیں گی۔فلم’شیوے‘کی دیگر کاسٹ میں اجے اور سائے شا کے علاوہ علی کاظمی،ویرداس،ایریکا کار اور بیجو بھی شامل ہیں۔ واضح رہے اجے دیو گن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال28اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
اجے دیوگن کی نئی ایکشن فلم’شیوے‘کا دوسراٹریلر جاری
