نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اسکول کی سطح میں کھیل کو ایک لازمی مضمون بنانے کی اپیل کی ہے ۔وزیر کھیل نے زندگی میں کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند رہنے کے لئے زندگی میں کھیل کی بہت اہمیت ہے ۔کھیل سے انسان ذہنی اور جسمانی دونوں طرح فٹ ہوتا ہے ۔ملک میں کھیلوں کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے اور ان کے درمیان کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اسے اسکول سطح پر بچوں کے لئے ایک لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے ۔یہاں سی بی ایس ای کی 64 ویں میٹنگ کے موقع پر گوئل نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں طلبا کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پوائنٹس بھی دیئے جانے چاہیے ۔وزیر کھیل نے کہا کہ بچوں میں ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لئے بھی یہ ضروری ہے ۔اس کیلئے ہر تعلیمی ادارے میں کھیل کے میدان اور بنیادی کھیل سہولتیں ہونی چاہیے ۔
اسکولی سطح پر کھیل لازمی مضمون بنے : گوئل
