انوراگ کشیپ کے ساتھ کام کریں گے رنویر سنگھ

ممبئی،27اکتوبر(یواین آئی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ،فلم ساز انوراگ کشیپ کی فلم میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔رنویر سنگھ ان دنوں بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔وہ مشہور فلم ساز کی پسند بنتے جارہے ہیں۔رنویر کی کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ سنجے لیلا بھنسالی کا ہے ،جنہوں نے انہیں لے کر باجی راؤ مستانی بنائی تھی۔رنویر اب انوراگ کشیپ کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ایسی خبر ہے کہ انوراگ کشیپ نے رنویر سنگ کو اپنی ایک رومانوی فلم کے لئے سائن کیا ہے ۔ہمیشہ سنجیدہ فلم بنانے والے انوراگ اب مختلف موضوع پر فلم بنانے والے ہیں۔وہ خود بھی اب کامیابی سے روبرو ہونا چاہتے ہیں۔اس رومانوی فلم کی موسیقی کی ذمہ داری اے آر رحمان کو سونپی گئی ہے ۔انوراگ اس وقت برے دور سے گزر رہے ہیں۔ان کی گزشتہ دوفلمیں بامبے ویلویٹ اور رمن راگھو باکس آفس پر ناکام رہی تھیں اور فلم ساز کے طور پر ان کی فلم اڑتا پنجاب بھی کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔