بخار کے سبب پجارا نے نہیں کی فیلڈنگ

کولکتہ، 02 اکتوبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز میں 1۔0 کی برتری لینے والی ٹیم انڈیا کے لیے جھٹکا کی بات ہو سکتی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 87 رنز بنانے والے اسٹار بلے باز چتیشور پجارا میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کرنے نہیں اترے ۔ٹیم کے ایک افسر نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ پجارا کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ انہیں ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔اس بات کی پوری امید ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے ۔انہیں احتیاط کے طور پر آرام دیا گیا اور اس میں کچھ بھی تشویش کی بات نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پجارا موجودہ ٹیسٹ سیریز میں مسلسل تین نصف سنچری بنا چکے ہیں۔کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے سب سے زیادہ 87 رنز بنائے تھے ۔ان کا اچانک بیمار پڑنا ہندستانی ٹیم مینجمنٹ کے لئے تشویش کا سبب بن گیا ہے ۔