پٹنہ، 02 اکتوبر (یواین آئی) بہار میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ کے موقع پر آج بہت سے پروگراموں کا انعقاد کر کے انہیں یاد کیا گیا۔اہم تقریب کا انعقاد دارالحکومت پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے آدم قد مجسمے کے قریب کیا گیا۔ باپو کے مجسمے پر وزیر اعلی نتیش کمار، پنچایتی راج کے وزیر کپِل دیو کامت، درج فہرست ذات و قبائل کی فلاح کے وزیر سنتوش کمار نرالا، عوامی صحت اور انجینرئنگ کے وزیر کرشن نندن پرساد ورما، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام ناتھ ٹھاکر، قانون ساز کونسلر نیرج کمار، اسمبلی کے سابق صدر اودے نارائن چودھری سمیت کئی رہنماؤں اور معزز لوگوں نے گل ہائے عقیدت پیش کیا۔وہیں پٹنہ کے شاستري نگر پارک میں سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے مجسمے کے مقام پر سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی مسٹر کمار، ایم ایل اے شیام رجک، بہار اطفال کے حق کے تحفظ کمیشن کے رکن شیو شنکر پرساد نشاد کے علاوہ کئی معزز لوگوں اور کارکنوں نے آنجہانی شاستری جی کے مجسمے پر گل ہائے عقیدت پیش کرکے انہیں یادکیا۔
بہار میں باپو اور شاستری کی سالگرہ منائی گئی
