ثانیہ۔اسٹراکووا ووہان اوپن فائنل میں ہاریں

ووہان، یکم اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا سٹراکووا ڈبلیوٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز فائنل میں ہفتہ کو شکست کے ساتھ خطاب سے چوک گئیں۔ثانیہ۔باربورا کی تیسری سیڈ جوڑی کو بتھانی مایٹک سینڈس اور لوسی سفارووا کی پانچویں سیڈ جوڑی کے ہاتھوں مسلسل سیٹوں میں 1۔6 ،4۔6 سے شکست کھانی پڑی۔ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ دیر تک چلے مقابلے میں ہندوستانی چیک جوڑی نے آٹھ میں سے چھ بریک پوائنٹس کو گنوایا جبکہ ماٹیک اور سفارووا نے آٹھ میں سے چھ بریک پوائنٹس کو بھناتے ہوئے میچ جیتا۔دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ نے اپنے آخری چار ٹورنامنٹوں میں سے تین میں خطاب جیتے ہیں۔وہ اسی سال سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس سے الگ ہوئی تھیں اور انہوں نے جمہوریہ چیک کی باربورا کے ساتھ جوڑی بنائی تھی۔